انتخابات تک عمران خان کی پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا سے صفایا کردینگے، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ  آنے والے انتخابات تک عمران خان کی پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا (کے پی) سے صفایا کردیں گے۔

نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ کسی کے جانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن آج میں بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑے گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جن لوگوں کی وجہ سے عمران خان نے حکومت بنائی آج وہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتے تھے۔