آسٹریلیا کی جانب سے ایف آئی اے امیگریشن کو جدید ٹیکنالوجی کے آلات فراہم

آسٹریلیا نے ایف آئی اے امیگریشن کو جدید ٹیکنالوجی کے آلات فراہم کر دیئے۔ \

آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے باڈر سکیورٹی کو محفوظ بنانے، جعلی ویزوں اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے آلات فراہم کئے گئے۔

فراہم کردہ کٹس میں میگنی فائر گلاسز، الٹرا وائلٹ ریڈیشن لائٹ، سکیورٹی لیمینٹ ویری فائر بھی شامل ہیں۔

فراہم کردہ 17 آلات کے ذریعے امیگریشن کاؤنٹرز پر پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال، جعلی پاسپورٹ اور جعلی ویزے کے حامل مسافروں کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔

جدید آلات کا انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ارائیول پر عملے کی جانب سے استعمال کا آغاز کر دیا گیا۔

جدید آلات پر مبنی کٹس آسٹریلین فیڈرل پولیس کے دورہ کراچی پر ایف آئی اے کی استعداد کار میں بہتری کیلئے فراہم کی گئیں۔