خیبر پختونخوا کے نگران وزراء کو محکمے تفویض کر دیئے گئے

خیبرپختونخوا کے نگران وزراء کو محکمے تفویض کر دیئے گئے۔

سید مسعود شاہ کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن، بیرسٹر فیروز جمال کو دوبارہ اطلاعات کا محکمہ تفویض کر دیا گیا۔ جسٹس (ر) ارشاد قیصر کو جیل، ریلیف اور زکوٰۃ کے محکمے حوالے کئے گئے، احمد رسول بنگش کو خزانہ، ریونیو اور ایکسائز کے محکمے ملے۔

آصف رفیق کو ماحولیات، جنگلات اور وائلڈ لائف سمیت 4 محکمے سونپ دیئے گئے۔ نگران وزیر نجیب اللہ کو آئی ٹی، سپورٹس اور امور نوجوانان کے محکمے دیئے گے، محمد قاسم جان کو محکمہ اعلیٰ اور ثانوی تعلیم کے محکمے ملے۔

جسٹس (ر) ارشد حسین کو قانون، اوقاف اور حج سمیت مذہبی امور کے محکمے تفویض، سید عامر عبداللہ کو قبائلی امور کا محکمہ دیا گیا، ریاض انور کو نگران وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت، پاپولیشن ویلفیئر اور لیبر مقرر کیا گیا۔

سرفراز علی شاہ کو مشیر برائے مواصلات، تعمیرات اور منصوبہ بندی، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ مقرر کیا گیا، ظفراللہ خان کو معاون خصوصی برائے آبپاشی اور ہاؤسنگ لگا دیا