اسلام آباد سے دیگر شہروں میں سفر کرنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد پولیس نے بین الاضلاعی سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ ہدایت نامہ موٹروے پر حالیہ حادثے میں 18 افراد کی شناخت نہ ہونے پر جاری کیا گیا ہے جس پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی، چیف ٹریفک آفیسر، زونل ڈی پی اوز عمل درآمد کروائیں گے۔

بس اڈوں کے انچارج سے مسافروں کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اور روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تفصیلات کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا، بس اڈوں پر پارکنگ کے قانون کو ہر صورت نافذ العمل بنایا جائے گا۔

ہدایت نامے کے مطابق تمام موجودہ بس اڈوں کی جیو ٹیگنگ کے بعد ان کا اندراج جی آئی ایس نظام میں کیا جائے گا جبکہ مسافروں کا ریکارڈ ہوٹل آئی نظام میں اندراج کیا جائے گا۔