جنوبی وزیرستان میں تیسرا ال پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پزیر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے سپورٹس کمپلیکس وانا میں تیسرا آل پاکستان انصاف فٹ بال ٹورنمنٹ احتتام پزیر ہوا ۔ جیتنے والے ٹیم کو 2 لاکھ انعام دیا۔

فائنل میں چشمہ کلب میرانشاہ نے باچا خان لورلائی کو 2:0 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کیا۔

سپورٹس کمپلیکس وانا کے فائنل میچ میں مہمانِ خصوصی ایم این اے علی وزیر تھے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر جنوبی وزیرستان تاج محمد وزیر ، اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز وانا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سپورٹس سے علاقے کے لوگوں میں خوشی اور امید کی ایک لہر پیدا ہوئی جبکہ میچ کے بعد ایم این اے علی وزیر نے میڈیا نمائندوں کو مخاطب کرتے ھوئےکہا کہ آ پنے علاقے کی مسائل کو صیح معنوں میں اٹھاؤ اور یک طرفہ اور جانبدارانہ ترجمانی چھوڑ کر صحافت کا حق ادا کریں۔

علاقے کے نوجوانوں کو نشہ سے دور رکھنےکے سوال پرکہا کہ میرا اس پر شہریار آفریدی سے بات ہوئی ھے۔