عام انتخابات، جے یو آئی کا خیبر پختونخوا میں تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنیکا اعلان

جمعیت علماء اسلام نے خیبر پختونخوا میں آئندہ عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کر دیا۔

پشاور میں جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کہا صوبہ بھر کے اضلاع سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست اور اضلاع میں حلقہ وار پارٹی پوزیشن کی رپورٹ طلب کرلی۔

عبدالجلیل جان نے کہا 14 اکتوبر کو تاریخ ساز مفتی محمود کانفرنس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی قائدین 2 ستمبر سے 17 ستمبر تک اضلاع کا دورہ کریں گے۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے جے یوآئی خیبر پختونخوا کا صوبائی مجلسِ عمومی کے دو روزہ اجلاس کے فیصلوں کا بھی اعلان کیا۔