نگران وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا

وزراء کی حلف برداری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیراعظم آفس نے وفاقی وزرا اور مشیروں کو سونپے گئے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نگران وفاقی کابینہ کو نوٹیفائی کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر وزراء کا تقرر کیا ہے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے نگران وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال اور معیشت کا جائزہ لیا جائے گا۔