سانحہ باجوڑ جیسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سانحہ باجوڑ جیسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

فاٹا میں امن و امان کی صورت حال اور سانحہ باجوڑ جے یو آئی فاٹا کے امیر مولانا جمال الدین کی قیادت میں وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مولانا عبدالرشید، احمد سعید سمیت فاٹا کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر فاٹا کے ذمہ داران نے فاٹا میں امن و امان کی صورت حال سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں سانحہ باجوڑ کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے بعد تمام ادارے اور پوری قوم متحد ہے۔ سانحہ باجوڑ جیسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔