گزشتہ حکومت کے 4 بڑے مالیاتی سکینڈلز کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے متحرک

۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گزشتہ حکومت کے 4 بڑے مالیاتی سکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ایف آئی اے میگا کرپشن سکینڈلز کی تحقیقات کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔ انٹر بینک ڈالر ریٹ سے زائد پر ایل سیز کھولنے والے بینکوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا، 8 بینکوں نے65 بلین روپے سے زائد رقم صرف زیادہ ڈالر ریٹ وصول کر کے کمائے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ موٹروے ایم سکس کیلئے زمین کی خریداری میں بھی 32 ارب کی کرپشن کی تحقیقات کرے گا، اس کے علاوہ مفت آٹا سکیم میں 18 لاکھ بیگز کی مبینہ خرد برد پر بھی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے گزشتہ سال سیلاب زدگان کو دی جانے والی امداد میں بھی کرپشن کی انکوائری کرے گی۔ سانگھڑ اور دادو سے امدادی سامان کی فراہمی میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔