شادی میں دلہا کی ہوائی فائرنگ سے 3 بھتیجے جاں بحق

شمالی وزیرستان میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ  خیل بر کلی میں شادی کی تقریب میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ہوائی فائرنگ دلہا کی جانب سےکی گئی، گولیوں کی زد میں آکر دلہا کے 3 بھتیجے جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعےکے بعد دلہا جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔