یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء سستی ملیں گی

وزیراعظم کی ہدایات پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر کل سے ٹارگیٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کو سبسڈی آٹا، گھی، چینی، دال اور چاول پر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ انہیں 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے اور گھی 353 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

چینی      100 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔ دالوں اور چاول پر 25 روپے فی کلو سبسڈی دی جائےگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ سبسڈی سے ملک کی 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہوسکے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رجسٹرڈ صارفین کو کاؤنٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہو گا۔