جناح ہاوس حملہ کیس، مزید 268 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں مزید 268 پی ٹی آئی کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مزید 268 کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

جج اعجاز احمد بٹر نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کورکمانڈر ہاوس (جناح ہاؤس) حملہ کیس میں بیانات کی روشنی میں مزید 268 افراد کو ملزمان نامزد کیا جاتا ہے۔

ملزمان روپوش ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ان 268 پی ٹی آئی کارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) حملہ کیس میں پہلے سے پکڑے گئے ملزمان کے بیانات پر ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔