ڈی آئی خان: ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رسیکیوذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے باعث 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ڈیڑھ سالہ ایک بچی کی لاش بھی ملی ہے۔

زیر اعظم عمران خان نے ڈی آئی خان میں قیمتوں جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔