ضلع کرم : یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے شہداء کے قبروں پر حاضری کا سلسلہ جاری

ضلع کرم ، 04 اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے شہداء کے قبروں پر پولیس افسران و جوانوں کی حاضری کا سلسلہ جاری ہے چوق و چوبند دستے نے سلامی دیکر پھولوں کے چادریں چڑھائی اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔*

خیبرپختونخواہ دیگر اضلاع کی طرح ضلع کرم میں بھی پولیس شہداء یوم شہدائے 04 اگست کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد عمران( پی ایس پی ) کی ہدایات کے مطابق شہدائے پولیس کے قبروں پر پولیس افسران و اہلکاروں کی حاضری کا سلسلہ جاری ہے .

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر یوسف خان ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید سجاد حسین ، اے ایس ایچ او ناصر حسین ، لائن افسر اقرار حسین، انچارج مالی کلے چیک پوسٹ مہدی حسین اور انچارج مالی خیل چیک پوسٹ ممتاز حسین نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ شہید ہیڈ کانسٹیبل کامل حسین ، شہید سید منیر حسین شہید سید امجد حسین ، شہید بشیر حسین اور شہید کانسٹیبل سید طاہر حسین اور دیگر مختلف واقعات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قبروں پر جاکر پھولوں کے چادریں چڑھائیں اور انکے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں مانگیں گئیں

اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران نے شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں اور لواحقین سے ملے اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کرم پولیس ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ہم نے پہلے بھی قربانیاں دیں جس کے ثمر میں آج الحمدللہ پرامن فضاء قائم ہے اور اس کو قائم رکھنے کے لیے اگر ضرورت پڑی تو آئندہ بھی اس دھرتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد عمران کی جانب سے شہدائے کرم پولیس کے لواحقین کو اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس شہداء نے ملک میں قیام امن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جن کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.

انہوں نے کہا کہ شہداء کے فیملیز خود کو تنہا نہ سمجھے بلکہ پوری پولیس فورس ان کے ساتھ ہے آج مملکت خداداد پاکستان میں امن ان ہی شہداء کی بدولت سےقائم ہے جن کو کھبی فراموش نہیں کیا جائے گا۔