استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان ’’چڑیا‘‘ دینے کی پیشکش

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی ’’شاہین‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی زیرصدارت چار رکنی بنچ نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے.

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر فیصلہ روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے سے اے پی ایم ایل کے پاس ہے۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیرالتوا ہے، استحکام پاکستان پارٹی متعلقہ دستاویزات فراہم کرے۔