باجوڑ، بدامنی سے متاثرہ سیوئی بازار 11 سال بعد کھل گیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل وڑ ماموند میں دہشت گردی سے متاثرہ سیوئی بازار کو 11 سال بعد کھول دیا گیا۔

نمائندہ ٹرائبل پریس کے مطابق 2008 سے بند سیوئی ماموند بازار کے تعمیری کام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، سیوئی ٹاون میں افتتاح کے موقع پر تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے حاجی رحیم داد، نجیب اللہ ہلال، ملک مظاہر شاہ اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی یوتھ صدر نجیب اللہ ہلال نے کہا کہ ہم اس یادگار موقع پر ڈی سی عثمان محسود، اے سی حبیب اللہ خان وزیر، بریگیڈئیر غلام محمد ملک، کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل سلیمان خالد، تحصیلدار وکیل خان اور ان تمام افراد کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس بازار کے دوبارہ کھولنے میں ہمیں مدد فراہم کی۔