لنڈی کوتل سے خاکروب غائب، بازاروں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خٰبر کے تاریخی لنڈی کوتل بازار سے خاکروب غائب ہوگئے جس کے باعث سڑک اور دکانوں کے سامنے کچرے کے ڈھیر لگ گئے جبکہ اس تمام صورتحال پر انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

مقامی دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے سابق رکن قومی اسمبلی الحاج شاجی گل آفریدی نے بازار یونین کو صفائی کیلئے سوزوکی وین فراہم کی تھی وہ بھی غائب ہے، گندگی کی وجہ سے ہیضہ اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ بدبو زیادہ ہونے کی وجہ سے روزمرہ زندگی بھی متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکانوں کے سامنے پڑے گندگی کے ڈھیر کے باعث کوئی خریداری کیلئے بھی نہیں آتا جس کے باعث اُن کے کاروبار پر بھی اثر پڑرہا ہے۔

تاجروں نے حکام سے نوٹس لینے اور فوری طور پر خاکروبوں کو بازار کی صفائی کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔