پشاور میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام

لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے دونوں کمپلیکسز ٗالحمراء مال اور الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں محرم الحرام کے احترام میں یوم عاشورہ تک کمرشل ڈرامے بند رہیں گے۔

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی میوزک کی کلاسز بھی بند رہیں گی، سربراہ الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری دُنیا اور آخرت کی کامیابی اسوہ حسنہ ؐ اور فلسفہ حسین ؓپر عمل کرنے سے عبارت ہے۔ نواسہ رسولؐ نے اپنے افکار و کردار سے انسانی قدروں کی عظمتوں کا علم بلند کیا۔

حضرت امام حسین ؓ کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے، اہل بیت کے ساتھ محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے، محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے نئے اسلامی سال کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہجری سال ملک و قوم کی فلاح وبہبود کے ساتھ الحمراء، اپنی اقدار، تہذیب و تمدن اور اس سے وابستہ افراد (فنکاروں) کی خوشحالی کا باعث ہو۔