انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشگردوں کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے .

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے، دہشتگرد راولپنڈی میں خطرناک حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور فیوز برآمد کیے گئے ہیں، جب کہ دہشگردوں کے خلاف  مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے