جنوبی وزرستان : “جنگلی زیتون کی پیوندکاری مہم” کے حوالے سے سمینار

وادی شکئی کے صفہ پبلک سکول میں واوا کی جانب سے “جنگلی زیتون کی پیوندکاری مہم” کے حوالے سے ایک سمینار منعقد ہوئی.

سیمینار میں وانا کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،اور زیتون کی افادیت بارے طلباء اور لوگوں کو آگاہ کیا،واوا ٹیم نے جنگلی زیتون کی پیوندکاری کیلئے مقامی لوگوں میں کیٹس تقسیم کئے۔

ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے صفہ پبلک سکول شکئی میں وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن (واوا) ایچ این آر ڈی ٹیم کی سربراہی میں ایک سیمینار منعقد ہوئی.

سمینار میں واوا ٹیم کی جانب سے مقامی لوگوں کو “جنگلی زیتون کی پیوندکاری مہم” اور زیتون کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

واوا ٹیم نے جنگلی زیتون کی پیوندکاری کے طریقوں کے حوالے سے لوگوں اور طلباء کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کئے، جنگلی زیتون کی پیوندکاری کے بار میں مقامی لوگوں کو آگاہ کیا، اور ساتھ ہی ساتھ مقامی لوگوں میں گرافٹنگ کیلئے کیٹس تقسیم کئے۔

واوا کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں وانا کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،اور زیتون کی افادیت کے بارے طلباء اور لوگوں کو آگاہ کیا.

واوا ایچ این ار ڈی ٹیم کے سربراہ اکبرخان وزیر نے کہا کہ اگر وزیرستان وانا کے عوام جنگلی زیتون کی پیوند کاری کریں، تو یہاں کے عوام کو روزگار کے ساتھ ساتھ ذریعہ معاش کے زبردست مواقع میسر ہوں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف علاقوں میں 5 لاکھ سے زائد جنگلی زیتون کے پودے پائے جاتے ہیں، جن میں پیوندکاری کرکے سالانہ اربوں روپے کی آمدن کے ساتھ ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

واوا کی ٹیم جنگلی زیتون کی پیوندکاری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر ٹیمیں تیار کررہی ہیں، جو کہ لوگوں کو جنگلی زیتون کی پیوندکاری کے طریقوں کے بارے آگاہ کریں گے۔