لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بخت شیر گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ گرفتاریاں لاہور، بہاولپور اور ملتان سے عمل میں لائی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور بڑی تباہی سے بچا  لیا گیا ہے اور کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بخت شیر کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ہونیوالے ان دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، موبائل فونز، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ہونیوالے مبینہ دہشت گردوں میں شوبن خان، بخت شیر، طاہر، صفدر رور خضر شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 341 کومبنگ آپریشنز کے دوران 44 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ان کومبنگ آپریشنز میں 18 ہزار 549 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔