بلوچستان: مون سون بارشوں کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر پابندی

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے مون سون کی بارشوں کے پیش نظر 5 سے 8 جولائی تک صوبے کے سیاحتی مقامات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لورلائی، سبی، نصیر آباد، قلات، ژوب، لسبیلہ، آواران اور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں سیلاب، تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی کھمبے اور سولر پلٹس متاثر ہوسکتی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران عوام محفوظ مقام پر رہے۔ سیاح غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔