ملتان سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار، بم بنانے کا سامان برآمد

ملتان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے قبضے سے بارودی مواد اور فیوز سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ملتان نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کیا، دہشت گرد کمال کے قبضے سے بم بنانے کا سامان جس میں بارودی مواد، فیوز اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے پاس نقدی بھی موجود تھی جس کو قبضے میں لے لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے مزید تحقیقات کیلئے دہشتگرد کمانڈر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔