پاکستان تمام دہشتگرد گروہوں پر پابندی کو یقینی طور پر جاری رکھنے کیلئے اقدامات کرتا رہے، امریکا

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے کہا ہے کہ مانتے ہیں کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام دہشتگرد گروہوں پر پابندی کو یقینی طور پر جاری رکھنے کے لیے اقدامات کرتا رہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان گروہوں میں لشکر طیبہ، جیش محمد سمیت ان کے دیگر ذیلی گروہ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، جو کہ 2023ء کے انسداد دہشت گردی کے ڈائیلاگ کا حصہ تھا۔ میتھو ملر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان سے کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر جاری رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق پر بھارت سے تشویش کرتے رہتے ہیں، صدر بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا۔