غیرقانونی طور پر ایران جانیوالے پاکستانی ایف آئی اے کے حوالے

ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 31 پاکستانیوں کو ایرانی حکام نے گرفتار کرکے پاکستان حکام کے حوالے کر دیا۔

مبینہ طور پر مذکورہ افراد یونان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ پاکستانی حکام نے بتایا کہ ایرانی حکام نے گرفتار 31 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرتے ہوئے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

مذکورہ افراد غیر قانونی طور پر ایران سے یونان اور یورپی ممالک کی جانب جانا چاہتے تھے جبکہ ایران سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یونان میں کشتی کے حادثے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے بعد حکام نے بارڈر پر سختی شروع کر دی ہے۔ گزشتہ روز بھی غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 45 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا۔