ملاگوری، محکمہ کھیل اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع کی تحصیل ملاگوری میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل کی جانب سے گرینڈ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر تھے۔

مشاعرہ علاقہ شیربرج کے سماجی کارکن کفایت اللہ عرف خان ملاگوری کے حجرے میں منعقد ہوا، اس موقع پر ضلعی سپورٹس منیجر راحید گل ملاگوری، پولیٹیکل تحصیل دار عامر شہزاد، پی ٹی آئی خیبر کے رہنماء شیر مت خان آفریدی، ملک عبدالمنان ملاگوری، ملک اورنگزیب ملاگوری، حاجی مشتاق احمد کے علاوہ مقامی شعراء و مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقامی شعراء سے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے کہا کہ معاشرے میں شعراء کا کلیدی کردار ہے جو کہ اپنے شعر و شاعری کے ذریعے سے معاشرے کی اصلاح کرتے ہے اور خیبر کی سرز مین شعراء کے حوالے سے ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع خیبر میں بین الاقوامی سطح کے مشاعرے منعقد کرنے جبکہ الحاج شیر مت خان آفریدی نے منتظمین کےلئے کیلئے 10ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔