پشاور: پاکستان کا پہلا جدید ٹیکنالوجی سے لیس کمانڈ روم تیار

خیبر پختونخوا میں پاکستان کا پہلا اپنی نوعیت کا منفرد اور جدید سسٹم سے منسلک کمانڈ روم تیار کرلیا گیا۔

پشاور میں قائم ریڈ زون پر نظر رکھنے کے لیے کمانڈ سیکیورٹی روم پلان ون تیار ہوگیا، جس کے بعد اب ریڈ زون میں داخل ہونے والے افراد کا ڈیٹا فیڈنگ سسٹم میں آٹو میٹک لوڈ ہوگا جبکہ ہر شخص کی شناخت اور گاڑی کا نمبر سسٹم میں اپلوڈ ہوتا رہے گا۔

کمانڈ روم میں کریمنل افرد کا ڈیٹا فیڈ کیا جائے گا اور ریڈ زون میں داخل ہونے پر سسٹم آٹومیٹک الرٹ دے گا، سی پی او کمانڈ روم پشاور پولیس لائن کے داخلی راستے کو بھی مانیٹر کرے گا۔

ریڈ زون کمانڈ سیکیورٹی سسٹم پشاور پولیس لائنز اور سپریم کمانڈر روم سمیت سنٹرل، پولیس آفس کے آپریشن روم کے ساتھ بیک وقت منسک رہے گا جبکہ ریڈ زون فیز ون مین سی پی او، سول سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ ہاؤس گورنر ہاؤس پولیس لائن اور اطراف کے دفاتر شامل ہوں گے۔

ریڈ زون سیکورٹی فیز ٹو میں اسپیشل سیکورٹی دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔