پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کے مقام پر کسٹم ہاؤس بنانے کی تیاریاں شروع

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

نوبی وزیرستان میں واقع پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کے مقام پر کسٹم ہاؤس بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، احمدزئی وزیرقبائل کے زلی شاخ یارگل خیل قبیلے نے کسٹم ہائوس کے لیے 150 کنال زمین دینے کا اعلان کریا۔

اسسٹنٹ کمیشنر وانا امیرنواز خان مروت کے دفتر میں سٹامپ پیپر مذکورہ قبیلے کے مشران نے دستخط کردیے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر انگورآڈہ کے مقام پر یارگل خیل قبیلے نے متفقہ طور پر فیصلہ کرکے کسٹم ہاؤس کیلئے 150 کنال زمین دیدی، فی کنال کی قیمت دو لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق انگور اڈہ کے مقام پر کسٹم ہاؤس بنانے سے علاقہ میں بے روزگاری ختم ہوجائے گی اور تجارت کو فروغ ملے گا۔