قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی : طلبأ و طالبات کا گلگت بلتستان اسمبلی کا دورہ

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم شعبہ اسلامی تعلیمات، سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ و طالبات نے پروفیسر انصار مدنی کے ہمراہ گلگت بلتستان اسمبلی کا دورہ کیا۔

اسمبلی حال میں ممبر اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ، سیکرٹری اسمبلی عبدالرزاق اور ایڈیشنل سیکرٹری عاشق حسین نے طلبہ و طالبات کو گلگت بلتستان اسمبلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ، گلگت بلتستان اسمبلی کا ارتقائی سفر اور اسمبلی کے افعال کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا گیا.