تیراہ، شلوبر میں تباہ شدہ مکانات کا سروے تسلی بخش قرار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

تحصیل باڑہ کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ شلوبر میں قومی مشران نے تباہ شدہ مکانات کے سروے کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا بیانات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔

قوم شلوبر تیراہ کے مشران نے کہا ہے کہ بعض مفاد پرست لوگوں نے ایک سازش کے تحت سروے ٹیم پر الزامات لگائے ہیں جو قوم شلوبر میں جاری سروے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیانات اور منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم شلوبر کے مشران ان پروپیگنڈوں میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے۔