پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، 7765 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ رواں سال 7 ہزار 765 قانون شکن اور شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا۔

سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت 1 ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے گئے جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر3 ہزار 500 قانون شکن گرفتار ہوئے۔ اسی طرح ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کیخلاف ورزی پر 1100 سے زائد ملزمان گرفتار ہوئے۔

اسی طرح وال چاکنگ پر 7، نفرت انگیز مواد کیسز پر 15 قانون شکنوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کروائے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے پر 2 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے۔

ملزمان سے 14 کلاشنکوفیں، 141 رائفلز، 98 گنز، 1831 پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق مارچ میں 2 ہزار 104 قانون شکن اور شرپسند عناصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔