بونیر کے ڈگر جیل میں قیدیوں کے لیے پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بزم ادب کے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مشاعرے اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
خوبصورتی اور رنگوں سے دور جیل کے اندر قیدیوں کے لیے بزم ادب کی یہ تقریب کسی نعمت سے کم نہ تھی جس میں قیدیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کسی نہ شاعری کرکے داد وصول کی تو کسی نے محفل موسیقی کو چار چاند لگا دیئے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے ساتھ چند لمحے گزارنا چاہیئے اور ان کے لیے اس طرح پروگرام منعقد کرنے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ہر تین مہینے بعد کیا جائے گا تاکہ ان کی صلاحیتیں باہر آسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام قیدیوں کے حوالےسے انتہائی اچھے سلوک کادرس دیتاہے۔ ہمارادین ہمیں ظلم سے روکنے اورمعافی کے احکامات سکھاتاہے۔ انہوں نے کہاہم چاہتے ہیں کہ رہائی کے بعدآپ معاشرے کےلیے بامقصدبن جائیں اوریہاں ٹیلینٹڈافراد کی نشاندہی کرکے بعدکی زندگی میں کارآمدشہری کے طورپرگزربسرکرسکیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرڈگر، سپرنیڈنٹ ڈگرجیل، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ٹی ایم اوڈگر، ڈسٹرکٹ سپورٹس اوریوتھ آفیسربھی موجود تھے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ڈگر جیل کی قیدیوں کو کھیل کا سامان دیا گیا اور ہال میں ٹی وی بھی لگادیا گیا۔