سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اعلان

وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ سے سی ای او کےالیکٹرک نے ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مختصر رکھا جائے اور سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔

سی ای اوکےالیکٹرک نے بتایا کہ 246 فیڈرز پر بلوں کی ادائیگی کی شرح صفر فیصد ہے بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ مضافاتی علاقوں میں فوری طور پر کنڈا سسٹم کا خاتمہ کیا جائے کنڈا سسٹم میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔