سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں: لاہور سمیت دیگر شہروں سے 12 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور سمیت 3 شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی  کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سےگرفتارکیا گیا،  دہشت گردوں سے بارودی مواد اور  خودکش جیکٹ بنانے والا مواد برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد حساس مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج  کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ  لاہور سمیت 3 شہروں میں 797 کومبنگ اور سرچ آپریشنز میں 159 مشتبہ افرادگرفتارکیےگئے۔