نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختوننخوا حکومت نے نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعزازیہ آنے والے صوبائی گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھی دیا جائے گا، یہ فیصلہ سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔

اجلاس میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سپانسر کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے 100 کوچز بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو اگلے سال جنوری سے ماہانہ اعزازیہ کا پروگرام شروع کیا جائے گا اور ایک سال تک ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

نیشنل گیمز اور آنے والے صوبائی گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا، سلور میڈل حاصل کرنے والوں کو 15 ہزار روپے جبکہ برانز میڈل والے کو 10 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔

اجلاس میں کھیلوں کے فروغ کے لئے 100 کوچز بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔