پشاور میں ‘کریم ہیلمٹ’ آگاہی مہم کا آغاز

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیراعلٰی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان خیبرپختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے شہری کو ہیلمٹ پہنا کر کریم ہیلمٹ آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر کریم مینجمنٹ کے سینئر ممبر عبدالرحمان و عام شہری بھی موجود تھے۔ ہیلمٹ آگاہی مہم بارے اظہار خیال کرتے ہوئے اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ نوجوان نسل میں ہیلمٹ سے متعلق شعور کی کمی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلمٹ سے متعلق قوانین بھی موجود ہیں اور اس بارے خاطر خواہ مہمات بھی چلائی جاچکی ہیں، اکثر نوجوان بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلاتے ہیں جو کہ خطرناک حادثات کا شکار ہوتے ہیں اور جان تک گنوا دیتے ہیں۔

اجمل خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہیلمٹ کا استعمال شروع کرکے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں اور ٹریفک حادثات میں کمی کا سبب بنیں، عام شہریوں کو پچاس ہیلمٹ پہنا کر مہم کا افتتاح کیا۔

کریم انتظامیہ کے نمائندہ عبدالرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پشاور شہر میں موٹرسائیکل سروس متعارف کرنے سے ہیلمٹ کی اہمیت مزید بڑھی ہے، ہیلمٹ آگاہی مہم میں اب تک سینکڑوں ہیلمٹ تقسیم کئے جاچکے ہیں اور مزید سینکڑوں ہیلمٹ تقسیم کئے جائیں گے۔