حساس ادارے کے افسران کو شہید کرنیوالا دہشتگرد عمر نیازی انٹیلیجنس آپریشن میں ہلاک

حساس ادارے کے افسران کو شہید کرنے والا دہشتگرد انٹیلیجنس آپریشن میں ہلاک ہوگیا۔ کرم ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔

سکیورٹی اداروں نے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا، دہشتگرد کچھ دیر بعد ہلاک ہوگیا۔ دہشتگرد عمر نیازی نے 3 جنوری کو آئی ایس آئی کے 2 افسران ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر کو شہید کیا تھا۔

انٹیلیجنس ایجنسیز نے خطرناک دہشتگرد کو افغانستان فرار ہونے سے پہلے قابو کرلیا۔ڈائریکٹر نوید کو دوران حیات پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ستارہ شجاعت سے نوازا گیا تھا۔ بعد از شہادت ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر کو ہلال شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا گ