جنوبی وزیرستان کے علاقہ سپین میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان وانا علاقہ سپین میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام اسسٹنٹ کمشنر آمیرنواز کی سربراہی میں عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کےکیلئے کھلی کچہری کا انعقاد، ضلع بھر کے مقامی رہائشیوں نے کئ اہم مطالبات پیش کئے، اور محکمہ جات کے افسران کا شکایتوں کے انبار لگائے.

علاقہ سپین کے رہائشی حضرت نور، محمدواللہ، رحمت اللہ اور دیگر نے کھلی کچہری میں علاقہ کو درپیش مسائل کا داستان حکام بالا کو سنایا اور شکایتوں کا انبار لگایا.

انھوں نے کہا کہ علاقہ سپین میں سرکاری تعلیمی نظام نہ ہونے کے برابر ہے اساتذہ ڈیوٹیاں پر حاضری نہیں دیتے گھر پرتنخواہیں لے رہے ہیں جسکے باعث سرکاری سکولوں کی کاردکردگی علاقہ سپین میں صفر ہے، بچے نجی سکولوں میں پڑھتے ہیں.

انھوں نے کہا کروڑوں روپے کی لاگت سے علاقہ سپین میں سرکاری ہسپتال زبوں حالی کا شکار ہے لوگ اپنے مریضوں کو 23کلومیٹردور وانا بازار لے جاتے ہیں تعینات ہونیوالے کلاس فور ملازمین سے لیکر ڈاکٹرتک سب ڈیوٹی نہیں کرتے .

انھوں نے کہا نے کہا لوکل سڑکیں کھنڈرات کا شکار ہیں منٹوں کے سفر گھنٹوں میں طے کرناپڑتا ہیں لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں کوئی پرساں حال نہیں.

انھوں نے کہا کمیونیکشن سسٹم نہ ہونے سے علاقہ مکین پریشانی سے دوچار ہیں لینڈلائن فون نمبرز ہمیشہ خراب ہوتے ہیں اسکے علاوہ سپین میں سپورٹس کی سرگرمیاں قابل تشویش ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے علاقہ سپین کے کھیلاڑیوں سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا ہے اور نہ گراونڈ بنائے گئے ہیں کئ بار مطالبات کئے مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا.

محکمہ جنگلات اور زراعت کے حوالے سے مکینوں کا کہنا ہے علاقہ سپین میں بنجر زمینیں ہیں قابل کاشت ہے مگر زراعت اور جنگلات کے اہلکاروں نے سپین پر توجہ مرکوز نہیں کی ہے.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا آمیرنواز نے کھلی کچہری میں موجود تمام محکمہ جات کے افسران کو جوابدہ قرار دیا اور کہاکہ قانون سب کیلئے یکساں ہے اگر عوام خوش ہو تو افسران خوش ہونگے اگر عوام خوش نہیں تو افسران کیسے خوش ہو سکتے ہیں عوام کی خوشی کیلئے انکے بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،

اے سی وانا آمیرنواز نے علاقہ مکینوں کے زیادہ تر نشاندہی کرنے والے مسائل موقع پر حل کروانے کے احکامات جاری کئے اور دیگر کئ مسلے مسائل کو حل کرانے کے لئے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ھوئے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر علاقہ مکینوں کے شکایات دور کریں بصورت دیگر غفلت برتنے والے کے خلاف قانونی ایکشن لیاجائیگا.

علاقہ مکینوں نے کھلی کچہری انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنرآمیرنواز کے احسن اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا علاقہ مکینوں نے درخواست کی کہ بار بار اسطرح کھلی کچہری منعقد ہونے سے قبائیلوں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں .

یادرہے کہ اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل برمل پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ سرکنڈہ اور تحصیل توئی خلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہیں.