سی سی پی او محمد اعجاز خان کی شہید ہونے والے باورچی رفیق آفریدی کی رہائش گاہ

سی سی پی او محمد اعجاز خان کی چند یوم قبل دہشت گردوں کے حملہ میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں شہید ہونے والے باورچی رفیق آفریدی کی رہائش گاہ علاقہ لالا چینہ آمد

مقامی باشندہ اور باورچی رفیق آفریدی تختہ بیگ چوکی علاقہ جمرود ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے حملہ میں شدید زخمی ہوا تھا، جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں شہید ہوگیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جس نے شہید کے لواحقین کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کی.

سی سی پی او نے شہید رفیق آفریدی کے لواحقین کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس کی دلیری کا اعتراف کیا اور لواحقین کو مکمل تعاون کا یقین دلایا

شہید رفیق آفریدی کے ورثاء نے پولیس افسران کے آمد اور تعاؤن کا شکریہ ادا کیا.