قبائلی آضلاع : پاک فوج کا شدید سردی میں دور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

پاکستان میں شدید سردی پر پاک فوج نے دور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس میں متاثرہ مستحقین اور زائد سفید پوش خاندانوں میں گرم کپڑے اور راشن تقسیم کیا کیا جا رہا ہے.

افواج پاکستان کے مختلف ٹیموں نے دور دراز علاقوں میں گرم کپڑے، کمبل، سویٹر، شالیں، اونی ٹوپیاں اور سلیپنگ بیگزسمیت راشن کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے جس میں خاص طور پر بیواؤں اور یتیموں پر توجہ دی گئی۔

مقامی لوگوں نے نہ صرف پاک فوج کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کو سراہا بلکہ اس منفرد اقدام اور انتہائی منظم طریقے سے مستحقین میں راشن تقسیم پر پر بے حد خوش بھی پائے گئے۔

سیکورٹی فورسز نے میرا گلشئی، میرا رگزئی اور دوے گھرلامہ گاؤں کے ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا
سیکورٹی فورسز نے کلی کیمپ کے ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شدوگئی کے ضرورت مند خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے تحصیل برمل کے 7 دیہات کی بیواؤں اور یتیموں میں راشن اور گرم کپڑے تقسیم