درہ آدم خیل لائبریری میں استحکام ِ پاکستان کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

درہ آدم خیل لائبریری میں استحکام ِ پاکستان کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.

بانی لائبریری راج محمد صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ آپ اپنی صفوں کے اندر اتحاد ، اتفاق ، یگانگت اور بھاٸی چارے کی فضا کو پروان چڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں کیونکہ یہ وطن قاٸم وداٸم رہے گا ، خوشحال رہے گا ، مستحکم رہے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وطن لا تعداد قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اس لیے اس کی قدر کریں کیونکہ اس کی بقا ، سلامتی اور استحکام کے لیۓ اپنا کردار ادا کریں۔

– تقریب سے شفیع اللہ صاحب نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرینگے کیونکہ یہ وطن ہماری آن بان شان اور ہماری جان ہے ۔

پروگرام میں مختلف سکولوں کے طلباء اور اس کے پرنسپل حضرات نے شرکت کی ، پروگرام میں نعتیں ، ملی نغمے اور ترانے مختلف انداز میں پیش کیے گئے آخر میں طلباء کو درہ آدم خیل لائبریری کی طرف سے انعامات سے بھی نوازا گیا