خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وزراء نے دفاتر چھوڑ دیئے

گورنر کی منظوری ہوتے ہی خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کابینہ ختم ہوگئی، جس کے بعد صوبائی وزراء نے اپنے زیر استعمال دفاتر چھوڑ دیے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی کابینہ ختم ہونے کیساتھ ہی صوبائی وزرا نے دفاتر چھوڑ دیے۔ وزیر اعلی تعلیم کامران بنگش نے اپنے دفتر سے عمران خان کی پوٹریٹ اور پی ٹی آئی کا جھنڈا سامان اٹھا کر روانہ ہوئے اور جاتے ہوئے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔

ملازمین کے مطابق سابق صوبائی وزیر تعلیم جس طرح خالی ہاتھ دفتر میں آئے ویسے ہی واپس گھر کو روانہ ہوئے۔

سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے بھی سرکاری دفتر میں آخری دن گزار کر دفتر چھوڑ دیا، کابینہ کے دیگر وزراء نے بھی اسمبلی تحلیل کے بعد اپنے آنے دفاتر خالی کر دئیے۔ .

قبل ازیں صوبائی کابینہ کی تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، جس کے بعد 15 وزراء، 5 مشیروں اور 6 معاونین خصوصی کو سبکدوش کر دیا گیا۔