ضلع خیبر : 3 سالہ بچے کا قبر 85 میٹر گہرہ کنوں قرار

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے عالم گودر میں پاکستان کی تاریخ کا انوکھا اور اندوہناک واقع ایک سوالیہ نشان کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا.

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالم گودر میں منگل کے روز تین سالہ یحیی آفریدی بورنگ کے خشک کنویں میں گرگیا جس کی گہرائی 85 گز تھی، تاہم اس کی چوڑائی صرف بارہ انچ تھی جس کی وجہ سے ریسکیو کی ٹیمیں دو دن کوششوں کے باوجود بچے کو نکالنے میں ناکام رہ.

ریسکیو حکام کے مطابق سرچ کیمرے کی ویڈیو میں واضح دیکھائی جارہا ہے کہ بچہ کے اوپر ملبہ اور کچھ پتھر پڑے ہیں اور صرف ان کے پاوں دیکھائی دے رہے ہیں جو کوئی حرکت نہیں کر رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ علاقے کے مشران اور بچے کی لواحقین نے کنویں کو قبر قرار دیکر بچے کی نماز جنازہ ادا کر دی ہے ۔ جس میں ریسکیو ، ضلعی انتطامیہ ، بچے کے ورثاء اور لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بعد ازاں کنویں کو بند کرکے قبربنایا گیا ۔

یاد رہے کہ دو دن ریسکیو آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ ، تحصیل چیئرمین ، کمانڈنٹ باڑہ رائفل اور دیگر سیاسی قائدین ڈیزاسٹر ٹیم کے ساتھ موجود رہی.

ضلع انتظامیہ نے بچے کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا جبکہ کمانڈنٹ باڑہ رائفل نے دو لاکھ ، مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کی جانب سے تین لاکھ روپے کا امداد فراہم کی.