جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کمپلینٹ سیل کا دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید خان کا متاثرہ گھروں کیلئے کئے جانے والے سروے میں شکایات کے لئے قائم کمپلینٹ سیل کا دورہ،متعلقہ اہلکاروں کو عوامی شکایت جلد ازجلد دور کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان فہید خان نے پولیٹیکل کمپاونڈ ٹانک میں متاثرہ گھروں کے لئے قائم کمپیلیٹ سیل کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے سروے کے متعلقہ عوامی شکایات درج کرنے کا جائز ہ لیا.

اس موقع پر انہوں نے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سائلین کی فوری طور پر مسئلہ کی نشاندہی کے بعدحل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دورہ افتادہ علاقوں سے آنے والے متاثرہ کے گھروں کی شکایت کاازالہ ہوکرانکو امدادی رقوم کے چیک دئیے جائیں تاکہ متاثرہ افراد اپنے گھروں کی آبادی کاری پر جلد ازجلد کام شروع کرسکیں.

کمپلینٹ سیل میں موقع پر موجود سائلین نے سروے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے جانے والے کمپلنٹ سیل پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ کمپلینٹ سیل کے قائم ہونے سے انکے مسائل حل ہورہے ہیں۔