ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ : ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کا ریسکیو ڈیرہ کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا حسن داد خان نے ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی کنٹرول روم اور سٹیشن 11 کا دورہ کیا.

ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے انکو سلامی پیش کی۔ ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ حسن داد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لکی مروت انجینئر فصیح اللہ کے ہمراہ ریسکیو 1122 ڈیرہ کے ضلعی دفتر اور کنٹرول روم سمیت زیر تعمیر اسٹیشنوں کا دورہ کیا.

ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ حسن داد خان نے ریسکیو جوانوں سے ملاقات کی اور کنٹرول روم سمیت اسٹیشن 11 وہیکلز اور ان میں موجود ایمرجنسی آلات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس کے تمام اہلکار کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے مکمل تربیت یافتہ اور سروس 24 گھنٹے چوکنا ہے، جلد ہی ریسکیو 1122 کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو سروس کا افتتاح کر دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام اس سروس سے مزید مستفید ہو سکے گی۔