جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن میں خود کشحملہ آور بھی شامل تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جبوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنایا۔

سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈرز حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خودکش حملہ آوروں سمیت گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوائے، مارے گئے دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے۔

دسرے جانب خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مسلح دہشتگردوں کے پولیس موبائل پر حملے میں ایک سپاہی شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ ور گاڑی میں پولیس پر نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نیجے میں سپاہی سمیع اللہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ اطراف میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔