ڈیرہ پولیس ہر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، آر پی او ڈیرہ

آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان ریجن محمد سیلم مروت کی صدارت میں لا اینڈ آرڈر کی رٹ قائم رہنے اور پولیو مہم کو کامیابی سے مکمل کرنے کے حوالے سے ریجنل پولیس آفس میں ایک اعلٰی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ محمد شعیب، ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ، ایس ڈی پی اوز سمیت ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

آر پی او ڈیرہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی ہدایات اور پولیو مہم کو پرامن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں اور اپنے تمام تر وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے۔

ضلع ڈیرہ میں پولیو مہم کا آغازہو رہا ہے اس لئے تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں محکمہ صحت کے حکام سے ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کر کے مشترکہ مشاوارت سے سیکورٹی پلان ترتیب دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بددوران ڈیوٹی پولیو ٹیموں، ضلعی ہیڈکوارٹر کے ہسپتالوں، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں، بنیادی صحت کے مراکز اور پولیو مہم کی اعراض کیلئے قائم کردہ پولیو سنٹروں پر پولیس کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہونے پائے۔