سی ٹی ڈی کا لاہور سمیت مختلف علاقوں سے 5 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

سی ٹی ڈی کا دہشت گرد نیٹ ورک کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، لاہور سمیت مختلف اضلاع سے 5 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ اور  ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتارملزمان میں کالعدم تنظیم کےاہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ گرفتار ہونیوالوں میں دہشتگردوں میں فاروق شاہ، سیف اللہ، شاہ زیب، احمد خان اور اسرار احمد شامل ہیں۔

ملزمان حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔ سی ٹی ڈی  ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا۔ رواں ہفتے 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، کارروائیوں کے دوران 67 افراد کو بازیاب بھی کرایا گیا۔