کرم میں فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 3 اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

قبائلی علاقے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 3 اہلکار شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 43 سالہ صوبیدار شجاع محمد، 32 سالہ نائیک محمد رمضان اور 30 سالہ سپاہی عبدالرحمان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔