آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس

مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی سربراہی میں 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 اور 28 دسمبر کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا گیا۔